ٹریفک پولیس کا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی غیر نمونہ نمبرپلیٹس اور ٹیپ ریکاڈرز کے خلاف آپریشن، 1 ہزارگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری

جمعرات جون 19:44

راولپنڈی07جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں لگی غیر نمونہ نمبرپلیٹس اور ٹیپ ریکاڈرز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں گزشتہ چار دنوں کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 02 سو سے زائد غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور گاڑیوں میں لگے 01سو سے زائد ٹیپ ریکارڈرزموقع پر اتار کر قبضے میں لے لئے، اس کے علاوہ غیر نمونہ نمبر پلیٹیں لگانے پر تقریباًً 01ہزارگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے جبکہ مال روڈ اور کینٹ ایریا میں داخلے کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر127رکشے متعلقہ پولیس سٹیشنز میں بند کر دیئے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے بتایاکہ ٹریفک لا انفورسمنٹ پر کوئی سمجھونہ برداشت نہیں کیا جائے گا شہری اپنی گاڑیوں اور موٹرسا ئیکلو ں پر نمونہ کے مطابق متعلقہ ایکسائز آفس سے جاری کی گئیںنمبرپلیٹس لگوائیں۔

انہوںنے کہا کہ پبلک سروس گاڑیوں میں ٹیپ ریکارڈرز لگانا قانوناًً جرم ہے گاڑی مالکان اس بات کو یقینی بنائیں کہ روٹ پر چلنے والی گاڑیوں میں ٹیپ ریکارڈرز نہ لگے ہوئے ہوں سی ٹی او بلال افتخار نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانونی کاروائی کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :