آئی جی پٹرولنگ پولیس نے ملازمین کے علاج معالجے کی فراہمی کے لئے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی منظوری دیدی

جمعرات 7 جون 2018 19:44

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ایڈنیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہدایت پر ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن اسرار احمد خان نے ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے ملازمین کے علاج معالجے اور طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہیلتھ کارڈ کے اجراء کی منظوری دیدی جس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں تمام ملازمین کو ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائینگے اور ان کا طبی معائنہ کیا جائیگا جبکہ دوسرے مرحلے میں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اور بینظیر بھٹو شہید ہسپتال میں ان کا ترجیحی بنیادوں پر علاج کیا جائیگا جس میں پروفیسرز اور سنیئر ڈاکٹرز کی مدد سے خصوصاً ہیپا ٹائٹس اورایچ آئی وی سمیت دیگر خطرناک امراض کا خصوصی طور پر چیک اپ کرینگے تاکہ پولیس ملازمین بہتر طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دے سکیں۔

(جاری ہے)

پنجاب ہائی وے پٹرول کے 37ایس آئیز، 127اے ایس آئیز ،142ہیڈ کانسٹیبلز ،573کانسٹیبلان اور 100کے قریب درجہ چہارم کے ملازمین کے طبی معائنہ کروانے کا سلسلہ ریجن بھر میں جاری ہے جن میں حکومت پنجاب کے ماتحت سرکاری افسران کے پروفیسر اور سنیئر ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ راولپنڈی ریجن میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کنور شاہ رخ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی پٹرولنگ اسرار احمد خان نے ریجن بھر کے ملازمین کے طبی علاج معالجے کیلئے ہیلتھ کارڈ کی منظوری دیدی ہے جس کے اجراء کیلئے تمام تر کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ہیلتھ کارڈ کے جاری ہوتے ہی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے افسران اور جوان مفت طبی معائنہ و علاج کرواسکے گے اس ضمن میں خصوصاً ہیپا ٹائٹس اورایچ آئی وی کے خصوصی ٹیسٹ کیے جائینگے اور جن افراد میں ان بیماریوں کی تشخیص ہوگی ان پر محکمہ کی طرف سے خصوصی توجہ دی جائیگی اسوقت ریجن بھر کے 37ایس آئیز، 127اے ایس آئیز ،142ہیڈ کانسٹیبلز ،573کانسٹیبلان اور 100کے قریب درجہ چہارم کے ٹیسٹز کروانے کا سلسلہ ریجن بھر میں جاری ہے ۔