پولیس ملازمین کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے ہیپا ٹائیٹس ٹیسٹس کروائے جا رہے،اے آئی جی

جمعرات جون 19:44

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول اسراراحمد خان کی زیر نگرانی ریجن بھر کے ملازمین کے ہیپی ٹائیٹس بی ،سی اور ایچ آئی وی کے ٹیسٹس کروائے جا رہے ہیں تا کہ ملازمین کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے اور اگر خدانخواستہ کسی ایسے مرض کی تشخیص کسی میں ہو جائے تو بروقت علاج کے ذریعے متاثرہ شخص کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی محفوظ رکھا جا سکے اس بابت میں متاثرہ شخص کو محکمانہ طور پر ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا جائے تا کہ وہ بہتر اور بروقت علاج کے ذریعے اپنی جان اس موذی مرض سے بچا سکے ۔

(جاری ہے)

پنجاب ہائی وے پٹرول کے 37ایس آئیز، 127اے ایس آئیز ،142ہیڈ کانسٹیبلز ،573کانسٹیبلان اور 100کے قریب درجہ چہارم کے ٹیسٹز کروانے کا سلسلہ ریجن بھر میں جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :