سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمپنی اسلام آباد ریجن کے زیر اہتمام عالمی یوم ماحولیا ت کے موقع پر تقریب منعقد

گرین پاکستان ہم سب کے لئے، پلاسٹک کی بوتل کے استعمال سے گریز کے حوالے سے پینٹنگ ،ماڈل سازی کے مقابلے ، کوئز پروگرام کا بھی انعقاد

جمعرات جون 19:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمپنی اسلام آباد ریجن کے زیر اہتمام عالمی یوم ماحولیا ت کے موقع پر خوبصورت تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں ماحولیات کی مناسبت سے مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے تھے جن میں سوئی نادرن گیس کے ملازمین ان کے فیملیز کے ساتم مل کر گرین پاکستان ہم سب کے لئے، پلاسٹک کی بوتل کے استعمال سے گریز کے حوالے سے پینٹنگ ،ماڈل سازی کے مقابلے اور کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ملازمین نے اپنی اپنی پینٹنگ، پوسٹر ز اور ماڈلزکی نمائش کے لئے سٹال لگائے جنرل مینجر سوئی نادرن گیس پائپ لائنزکمپنی اسلام آباد ریجن نصیر فیروز نے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور پینٹنگ اور ماڈلز کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے سوئی نادرن گیس آفس اسلام آباد کے خوبصورت باغ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ڈویلپمنٹ کے نام پر درخت کاٹے جا رہے ہیں، موجودہ درجہ حرارت برداشت سے باہر ہے، اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ہم زمین کو ہی اپنے ہاتھوں سے جہنم بنا دیں گے۔

ہمیں ماحولیات کا صرف دن ہی نہیں منانا درخت بھی لگانے کی ضرورت ہے، درختوں سے ہمیں صاف ستھری ہوا ملتی ہے ، بارشیں ہو تی ہیں ،،پانی ملتا ہے ،زمین کا کٹائو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ فصلیں اچھی ہوتی ہیں، مستقبل میں پانی کا بڑا مسئلہ پیدا ہو گا ،ہمیں پانی کے استعمال میں احتیاط کرنا ہو گی اور پانی کے ضیاع کو روکنا ہوگا۔ اپنی نسلوں کے لئے پانی کو بچانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک اللہ تعالی ہی ہمارے لئے سب کچھ کرر ہا ہے لیکن وقت آگیا ہے کہ ہم خود بھی کچھ کریں۔تقریب کے اختتام پر ماڈل سازی ،پینٹنگ اور کوئز پروگرام میں پوزیشنز حاصل کرنے والے ملازمین اور ان کی فیملیز میں انعامات تقسیم کیئے گئے۔ جنرل مینجر سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اسلام آباد ریجن نصیر فیروز نے ماحولیات کے موقع پر خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر ،مسرور احمد چیف ا نجینئر ر ڈویلپمنٹ ،خالد پرویز چیف انجینئر اپریشن اینڈ مینٹینس،آرگنائزر نواز خان ڈپٹی چیف انجینئر سیلز،مبشر رحمان ڈپٹی چیف انجینئر آر ایم ایس ،عمیر اشرف ایس ای،کاوش بخت ای ای ،یو ایف جی کی بہترین کاوش قراد دیا اور کہا کہ ہمیں اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنا ہے کیونکہ سوئی گیس کمپنی کا نعرہ بھی ماحول کو آلودگی سے بچانا ہے انہوں نے کہا کہ صاف پینے کے پانی کے لئے ایسی بوتل استعمال کی جائے جس کی پشت پر 5 کا ہندسہ لکھا یا ایسی برتن ہو جو بار بار استعمال کیئے جا سکتے ہوں ناقص پلاسٹک سے مضر اثرات پیدا ہوتے ہیں جو ہمارے ماحول کو آلودہ کرتے ہیں ۔