دن دیہاڑے لوٹ مارکرنیوالے شہباز گینگ کے 4کارندے گرفتار کر لئے گئے

جمعرات 7 جون 2018 19:44

ساہیوال۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) فتح شیر پولیس نے سرقہ بالجبر کی وارداتیں کرنیوالے شہبازشیخ گینگ کے 4ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے لوٹاہوا مال مسروقہ و ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا،یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاطف اکرام نے ایک ملاقات میں بتائی، انہوںنے کہاکہ فتح شیر تھانہ کی حدود میں دن دیہاڑے موٹرسائیکل اور نقدی وغیرہ چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی ضیا ء الحق کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش کے ذریعے شہباز گینگ ٹریس کر گینگ کے سرغنہ شہبازشیخ اور اس کے دیگر تین ساتھیوں عدنان ‘جمشید اور عباس کو گرفتارکرلیا،پولیس نے وارداتوں میں لوٹاہوا مال مسروقہ مالیتی 2لاکھ8ہزارروپے اور 2پسٹل 30بور معہ گولیاں بھی برآمد کرلیں،گرفتار ملزموںنے متعدد وارداتوں کے انکشاف کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :