متھالی راج ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والی پہلی بھارتی کرکٹر بن گئیں

جمعرات 7 جون 2018 19:54

متھالی راج ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والی پہلی ..
کوالالمپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) متھالی راج ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والی بھارت کی پہلی کرکٹر بن گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعرات کو ملائیشیا میں جاری ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں سری لنکا ویمن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 33 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، متھالی ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والی مجموعی طور پر ساتویں کھلاڑی ہیں، انگلینڈ ویمن ٹیم کی سابق کپتان شارلوٹی ایڈورڈز کو زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز حاصل ہے انہوں نے 2605 رنز بنا رکھے ہیں۔