سسکس نے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے کیوی بلے باز ٹام بروس کی خدمات حاصل کر لیں

جمعرات 7 جون 2018 19:54

سسکس نے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے کیوی بلے باز ٹام بروس کی خدمات حاصل ..
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) انگلش کلب سسکس نے رواں برس شیڈول ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے کیوی بلے باز ٹام بروس کی خدمات حاصل کر لیں، انہیں زخمی ستیان وان زائل کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، معاہدے کے تحت وہ ٹورنامنٹ کے تمام 14 میچز کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

سسکس ہیڈکوچ جیسن گیلسپی نے کہا کہ ٹام بروس ٹی ٹونٹی کے تجربہ کار کرکٹر ہیں ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :