فرض شناس، محنتی اور قابل اہلکاران پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں جن کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی محکمہ پولیس کی روایت ہے۔ای ایس پی بالاکوٹ

جمعرات جون 19:54

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) اے ایس پی دانیال احمد جاوید نے کہا ہے کہ فرض شناس، محنتی اور قابل اہلکاران پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں جن کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی محکمہ پولیس کی روایت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے دفتر میں گڑھی حبیب اللہ کے مقام پر ایک خاتون کو دریائے کنہار میں ڈوبنے سے بچانے اور اپنی جان پر کھیلنے والے ایلیٹ فورس کے اہلکار علی عباس کے ہمراہ ان کی کارکردگی سراہتے ہوئے کہا کہ اپنی جان پر کھیلنے والے پولیس اہلکاروں کو انعام و رواڈ سے نوازنا چاہیے تا کہ محکمہ کے دیگر جوانوں میں جوش وولولہ پیدا ہو اور اہلکاران پہلے سے زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ گڑھی حبیب اللہ کے مقام پر دریاء کنہار میں کودنے والی ایک خاتون کو زندہ بچا کر ایلیٹ فورس کے اہلکار علی رضا نے پولیس کا مورال بلند کیا۔ ایسے اہلکاروں کی اعلی سطح پر حوصلہ افزائی کی جانی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ دریائے کنہار پر دفعہ144کے نفاذ اور ریزروپولیس کے قیام کے حوالے سے کوششیں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :