نوازشریف کاسیاستدان اور قانون دان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر اظہار افسوس

رسول بخش پلیجو کی وفات اپنے نظریات اور اصولوں پر ڈٹے رہنے والے فعال سیاسی کارکن کی رحلت ہے، سابق وزیراعظم

جمعرات جون 20:07

نوازشریف کاسیاستدان اور قانون دان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے انسانی حقوق کے علمبردار ،سیاستدان اور قانون دان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسول بخش پلیجو کی وفات اپنے نظریات اور اصولوں پر ڈٹے رہنے والے فعال سیاسی کارکن کی رحلت ہے ،انہوں نے اپنی تمام زندگی جمہوریت اور انسانی حقوق کی ترویج کے لئے وقف رکھی۔

(جاری ہے)

بطور لکھاری اور قلمکار بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور مختلف موضوعات پر کتابیں تصنیف کیں۔اپنی کتابوں اور سیاسی، جمہوری جدوجہد کے ذریعے وہ اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہیں گے۔اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔