الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری پر (ن) لیگ کے اعتراضات مسترد کردیئے

متفقہ طور پر حسن عسکری کا نام نگران وزیراعلی کیلئے منتخب کیا ، فیصلہ ملکی آئین اور قوانین کے تحت کیا گیا،ترجمان الیکشن کمیشن

جمعرات 7 جون 2018 20:07

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری پر  (ن) لیگ کے اعتراضات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری پر (ن) لیگ کے اعتراضات مسترد کردیئے، ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے متفقہ طور سے پروفیسر حسن عسکری کا نام نگران وزیراعلی منتخب کیا ہے ، فیصلہ ملکی آئین اور قوانین کے تحت کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کی نگران وزیر اعلی پنجاب کے حوالے سے پریس کانفرنس کے رد عمل میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن کو چار نام بھیجے تھے الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے تحت متفقہ طور سے پروفیسر حسن عسکری کا نام نگران وزیراعلی منتخب کیا ہے ، فیصلہ ملکی آئین اور قوانین کے تحت کیا گیا ہے۔