بجلی بحران کی ذمہ داری (ن) لیگ کے دونوں وزرائے اعظم پر عائد ہوتی ہے‘عمران خان

نواز شریف ،وزرا ء 5سال تک جھوٹ بولتے رہے کہ ہزاروں میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا بیان

جمعرات جون 20:07

بجلی بحران کی ذمہ داری (ن) لیگ کے دونوں وزرائے اعظم پر عائد ہوتی ہے‘عمران ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی بحران کی ذمہ داری (ن) لیگ کے دونوں وزرائے اعظم پر عائد ہوتی ہے۔اپنے بیان میں عمران خان نے ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی شدید موسم میں عوام کو بجلی کی عدم دستیابی سراسر ظلم ہے، رمضان المبارک میں عوام کے لیے عبادات کو بھی مشکل بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بجلی بحران کی ذمہ داری (ن) لیگ کے دونوں وزرائے اعظم پرعائد ہوتی ہے، نواز شریف اور وزرا ء 5سال تک جھوٹ بولتے رہے کہ ہزاروں میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی، آج قوم کو بجلی تو مل نہیں رہی لیکن اربوں روپے کے گردشی قرضے ضرور جمع ہوگئے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ (ن) لیگی حکومت کی جانب سے بجلی کے منصوبوں کی تنصیب کی پڑتال ناگزیر ہے، نگراں حکومت معقول لوڈ مینجمنٹ پلان مرتب کرے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچائے، تحریک انصاف کی حکومت ہی انشا اللہ بجلی کے بحران کا موثر اور مستقل حل پیش کرے گی۔