شیخوپورہ میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق دو شدید زخمی ہوگئے

جمعرات جون 20:07

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) شیخوپورہ میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات تفصیلات کے مطابق اشرف اور اعجاز شرقپور شریف سے دو افراد اپنی کار میں سوار ہو کر شیخوپورہ کی طرف آ رہے تھے کہ جب وہ روپا فل فیکٹری کے قریب سے گزر رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا کر سڑک کنارے لگے درختوں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر فوری موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کو کار سے نکال کر لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا اور زخمیوں کو فسٹ ایڈ دینے کے بعد مقامی ہسپتال داخل کروا دیا۔

متعلقہ عنوان :