پنجاب فوڈ اتھارٹی نے افسران، عملہ اور کاروباری برادری کی سہولت کیلئے نئی کتاب تیار کرلی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اپنے افسران، فیلڈ عملہ اور کاروباری برادری کیلئے تیار کی گئی کتاب میں فوڈ اتھارٹی کے تمام قوانین ہوں گے

جمعرات 7 جون 2018 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے افسران، عملہ اور کاروباری برادری کی سہولت کیلئے نئی کتاب تیار کرلی، اتھارٹی کے تمام پاس شدہ 12قوانین کو ایک ہی کتاب کی شکل دے دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اپنے افسران، فیلڈ عملہ اور کاروباری برادری کیلئے تیار کی گئی کتاب میں فوڈ اتھارٹی کے اب تک پاس ہونے والے تمام قوانین شامل ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ریگولیشنز کے نام سے تیار کی گئی کتاب میں 12 مکمل قوانین موجود ہیں قوانین میں سروس، ریگولیشن، فنانشل، اپیلز، ڈسکارڈ، ری کال، ای پی او، پراڈکٹ رجسٹریشن، سیلنگ ڈی سیلنگ، سکولز کینٹین، استعمال شدہ آئل اور انفینٹ فارمولا شامل ہیں۔ تمام قوانین پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ ہیں۔یہ کتاب خاص طور پر فیلڈ ٹیموں کو کارروائی میں معاونت فراہم کرے گی

متعلقہ عنوان :