زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ28لاکھ ڈالرز کا اضافہ

جمعرات 7 جون 2018 20:14

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ28لاکھ ڈالرز کا اضافہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 1کروڑ28لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کوجاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق یکم جون کو ختم ہونیوالے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر16ارب40کروڑ68لاکھ کی سطح سے بڑھ کر16ارب41کروڑ96لاکھ ڈالر رہے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر78لاکھ ڈالرز کے اضافے سے 10ارب4کروڑ16لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر50لاکھ ڈالرز اضافے سے 6ارب37کروڑ80لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔