پی ایم ای ایکس) میں 6 ارب روپے سے زائد کے سودے طے

جمعرات 7 جون 2018 20:14

پی ایم ای ایکس) میں 6 ارب روپے سے زائد کے سودے طے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 6 ارب روپے سے زائد کے سودے ہوئے اور کموڈٹی انڈیکس 3,490 کی سطح پر بند ہوا۔میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.314بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد11,017رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت2.844بلین روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت1.020بلین روپی, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونیوالے سودوں کی مالیت873.817ملین روپی,این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت682.357ملین روپی,پلاٹینم کے سودوں کی مالیت258.650 ملین روپی,کاپر کے سودوں کی مالیت207.151ملینروپی,ڈی جے کے سودوں کی مالیت152.917 ملین روپی, ایس پی 500کے سودوں کی مالیت124.460 ملین روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت 101.751 ملین روپی,قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 30.748ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 17.972 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 11لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5.735ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :