نگران وزیراعلی بلوچستان کی نامزدگی ،سیاست میں ہلچل مچ گئی

سردار یار محمد رند اور میر ظفراللہ خان جمالی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

جمعرات جون 20:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) بلوچستان کے نگران وزیراعلی کے نامزدگی کے بعد سیاست میں اچانک ہلچل مچ گئی اور مختلف سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں نے اندرونی خانہ رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ذمہ دارذرائع کے مطابق رند قبیلے کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے سابق وزیراعظم اور آزاد سیاست دان الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا ہے اور آنیوالے انتخابات سمیت دیگر قبائلی امور پر بات چیت کی ہے اور آئندہ بھی رابطوں کاسلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،اسی طرح پشتون بیلٹ میں بھی پہلی مرتبہ بلوچ بیلٹ کے سیاستدانوں سے رابطو ں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،اورآنیوالے انتخابات کیلئے صلاح ومشورہ کا فیصلہ کیا ہے ،اور25جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات کے موقع پر آپس میں سیٹ ٹو سیٹ یا اتحادی بن کر الیکشن میں حصہ لیا جاسکے ۔