عدالتی احکامات پر صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کو آکٹرائے ضلع گرانٹ 2ارب 85کروڑ 40لاکھ روپے جاری

جمعرات جون 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدرسیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر حکومت سندھ کے محکمہ فنانس نے 5تاریخ تک او زیڈ ٹی (آکٹرائے ضلع ٹیکس ) گرانٹ جاری کرنے پر عملدرآمد کرتے ہوئے 2ارب 85کروڑ 40لاکھ روپئے صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کو جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایم سیز کے ملازمین کو آج سے تنخواہوں کی ادائیگی شروع ہوجائے گی جبکہ کے ایم سی کے ملازمین کوتنخواہوں کے بلز تاخیر سے پرنٹ ہونے پر پیر 11جون کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع ہوجائے گی جبکہ اس سال 15جون کو عیدالفطرآنے پر عیدایڈوانس جاری نہیں کیا جائے گا ۔

14جون کو سندھ ہائی کورٹ میں کے ایم سی وڈی ایم سیز کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے سلسلے میں رپورٹ پیش کرے گی ۔انہوں نے حکومت سندھ کے محکمہ فنانس کا اوزیڈ ٹی گرانٹ جاری کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ہے ۔