Live Updates

لیاقت علی جتوئی اور کریم علی جتوئی نے دادو میں نامزدگی فارمز جمع کرادیے

جمعرات 7 جون 2018 20:16

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء لیاقت علی جتوئی نے الیکشن 2018کے لیے دادو میں نامزدگی فارمز جمع کرادیے لیاقت علی جتوئی دادو کی قومی اسمبلی حلقہ این اے 234میہڑ ۔ خیرپورناتھن شاہ جبکہ کریم علی جتوئی قومی اسمبلی حلقہ این اے 235جوہی ۔ دادو سے الیکشن لڑیں گے اس سلسلے میں انہوں نے آج دادو پہنچ کر اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرادیے ہیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت علی جتوئی کا کہنا تھا کہ منی ویٹنام کا شہر عمران خان کا قلعہ ہے پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کو شکست دے گی ۔

نگران حکومت کا کام نگرانی کرنا ہے اگر دھاندلی کے منصوبے بنائے گئے تو ہمارے پاس ان سازشوں کو ختم کرنے کا آپشن بھی ہے جی ڈی اے سے اتحاد کے حوالے سے فیصلہ چیئرمین عمران خان کریں گے اس دفعہ الیکشن مختلف ہے 2008میں محترمہ کو منصوبے کے تحت قتل کروایا تھا اس لیے الیکشن جیت گئے محترمہ شہید ہماری عزت کرتی تھی محترمہ کی شہادت کو آڑ بناکر ہمارے گھروں ، پیٹرول پمپس کو جلایا گیا ۔

(جاری ہے)

2013میں یہاں سے کریم جتوئی نے 57000ہزار ووٹ لیے شہر سے 18ہزار ملے اور پیپلزپارٹی کو صرف دس ہزار پھر بھی نتائج تبدیل کیے گئے اس دفعہ پیپلزپارٹٰ کے ٹھپہ مافیا کو بیٹھنے نہیں دیں گے دادو کی عوام نے ہمیشہ ہمیں ووٹ دیا ہے مگر پچھلے دو الیکشن میں پیپلزپارٹی دھاندلی کے ذریعے جیتتی آئی ہے اس موقع پر سابق ناظم دادو کریم علی جتوئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں عملے نے پیپلزپارٹی سے پانچ ارب لیکر ہمیں ہرایا جعلی ووٹ ہم نے پکڑ کے دیے ایف آئی آر ہوئی مگر آج تک کیس نہیں چل سکا پیپلزپارٹی اپنے امیدواروں کا فیصلہ ہی نہیں کرپارہی وہ مقابلہ کیا کرے گی ، شفاف الیکشن ہوئے تو پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ۔

۲۔ سابق وزیراعلٰی سندھ و مرکزی رہنماء پی ٹی آئی لیاقت علی جتوئی کا سندھ کے نامور سیاستدان ادیب دانشور رسول بخش پلیجو کے انتقال پر افسوس کا اظہار ، انہوں نے کہا کے رسول بخش پلیجو نے ہمیشہ سندھ کی خوشحالی کے لیے جدوجہد کی ان کی جدوجہد میں سندھ کا عشق نظر آتا تھا پلیجو صاحب نے قانوندان ہونے کی حیثیت سے اچھی خدمات رہی ہیں ، پلیجو صاحب استحصالی قوتوں کے خلاف ایک جدوجہد رہے ہیں ، آج سندھ ایک نظریاتی اور اصول پرست سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے ، پلیجو صاحب نے ایم آر ڈی ، ون یونٹ ، کالاباغ ڈیم خلاف تحریکوں میں اہم کردار ادا کیا محترم رسول بخش پلیجو صاحب سندھ کی سیاست کا ایک باب سمجھے جاتے تھے آج ملک ایک عظیم سیاستدان اور کردار سے محروم ہوگیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات