شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ،ڈاکٹروں کا دو روز آرام کا مشورہ

جمعرات 7 جون 2018 20:24

شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ،ڈاکٹروں کا دو روز آرام کا مشورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث پارٹی اجلاس میں بھی شرکت نہ کر سکے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو دو روز آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ماڈل ٹائون میں (ن) لیگ مرکزی بورڈ پارلیمانی بوڈ کا اجلاس جاری رہا جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر حسین، احسن اقبال اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصل ڈویژن اور اقلیتی نشستوں پرامیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے ۔