ٹریفک چالان کے جرمانوں کی رقم کا 25 فی صد ٹریفک انفراسٹرکچر پر خرچ کرنے کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال

جمعرات جون 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے ٹریفک چالان کے جرمانوں کی رقم کا 25 فی صد ٹریفک انفراسٹرکچر پر خرچ کرنے کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کی گئی ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ٹریفک چالان کی مد میں اکٹھے ہونے والی رقم کا کل 25 فی صد ٹریفک انفراسٹرکچر، ٹریفک سگنل پر خرچ کرنے کی منظوری دی جائے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ مانیٹریفک قوانین کے جرمانہ کی مد میں 20 فی صد اضافہ کی بھی تجویز دی ہے۔ محکمہ خزانہ کے بعد یہ سمری نگران حکومت کو ارسال کر دی جائے گی۔