صوبائی دارلحکومت میں گراں فروشی کاجن بوتل میں بند نہ ہو سکا

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خاموشی کے باعث دکانداروںنے من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی

جمعرات جون 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) صوبائی دارلحکومت میں گراں فروشی کاجن بوتل میں بند نہ ہو سکا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی خاموشی کے باعث دکانداروںنے پرچون سطح پر سرکاری نرخ نامے کے برعکس اپنے من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ۔گزشتہ روز بھی ایک کلولیموں دیسی سرکا ری قیمت 108 کی بجائے 130روپے تک فروخت ہوا ،آلو نیاکچا چھلکا 23روپے کی بجائے 28 سی30روپے ،پیاز24روپے کی بجائے 30روپے، ٹماٹر17روپے کی بجائی 22سے 25روپے ،لہسن دیسی74روپے کی بجائی 110روپے،لہسن چائنہ 106روپے کی بجائی140 روپے، ادرک تھائی لینڈ 116روپے کی بجائی165روپے، ادرک چائنہ 166روپے کی بجائی230 روپے، بینگن 25روپے کی بجائی30روپے،کھیرا فارمی 16روپے کی بجائے 22روپے،پالک17روپے کی بجائے 25روپے، ٹینڈے دیسی 53کی بجائے 59روپے، پھلیاں58روپے کی بجائی75سی80روپے ،پھول گوبھی 53روپے کی بجائے 60 روپے،گھیاکدو 23کی بجائی28 سے 30روپے، سبز مرچ 45روپے کی بجائی70سے 75وپے،شملہ مرچ 45روپے کی بجائی50روپے، بھنڈی40روپے کی بجائی50روپے،مٹر116روپے کی بجائی165روپے میں فروخت کئے گئے۔

(جاری ہے)

پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو186روپے کی بجائی260روپے،سیب سفید 106روپے کی بجائی150روپے،خربوزہ 42روپے کلو کی بجائی45روپے،کیلا اول درجہ111روپے کی بجائی165روپے،ایک کلو خوبانی سفید 156روپے کی بجائے 185 روپے،آڑو79روپے کی بجائی140روپے،کھجور ایرانی کھلی172روپے کی بجائے 240روپے،کھجور اصیل کھلی 146روپے کی بجائی220روپے،آم سندھڑی دوم 116روپے کی بجائے 150روپے،الیچی 216روپے کی بجائی265روپے، آلو بخارا 206روپے کی بجائی330روپے اورایک کلو انگور 136روپے کی بجائے 200روپے تک فروخت ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :