سوات پولیس نے چاند را ت پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی اور اس کی روشنی میں بعض ٹھوس اقدامات کا فیصلہ

جمعرات 7 جون 2018 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) سوات پولیس نے چاند را ت پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی اور اس کی روشنی میں بعض ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ہوائی فائرنگ ایک قبیح اور مکروہ فعل ہے جس کا تدارک کر کے معصوم لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے اس سلسلے میںضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود کی سربراہی میںہوئی فائرنگ کی روک تھام اور حکمت عملی سے متعلق خصوصی اجلاس ہواجلاس میںایڈیشنل ایس پی خانخیل اور دیگر پولیس افسران کے علاوہ بلدیاتی نمائندے اور صحافی بھی شریک ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے اجلاس کے دوران شرکاء پر واضح کیاکہ ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جارہی ہے انہوں نے ہوائی فائرنگ کے خلاف آگاہی مہم شروع کرنے اور اس ضمن میں پولیس کی طرف سے آگاہی واک سمیت احتیاطی و اصلاحی اقدامات کی ہدایت کی انہوں نے واضح کیاکہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بے گناہ اور معصوم شہریوں کی جان چلی جاتی ہے جبکہ بعض شدید زخمی ہو کر عمر بھر کے لئے معذور ہو جا تے ہیں اجلاس میں شریک صحافیوں نے سوات پولیس کی ہو ائی فائرنگ کے خلا ف آگاہی مہم شروع کرنے اور اس کے روک تھام کے لئے ترتیب کی گئی حکمت عملی کو سراہتے ہو ئے بعض تجاویز بھی پیش کیںضلعی پولیس سربراہ نے واضح کیا کہ صحافی معاشرے کی اصلاح اور جرائم کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اس لیے صحافی برادری ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے ضلعی پولیس سربراہ نے سول سوسا ئٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ ہو ائی فائرنگ کی روک تھام اور اس کے خلاف آگاہی اور شعور اجاگر کرنے میں پولیس کا ساتھ دے۔