وزیر اعلی شہباز شریف کا شانگلہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 7 جون 2018 20:26

وزیر اعلی شہباز شریف کا شانگلہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شانگلہ کے قریب جیپ کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے - وزیر اعلی نے ایک بیان میں ایک ہی خاندان کے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے - انہوں نے حادثے میں زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے ۔