(ن )لیگ نجم سیٹھی جیسا نگران وزیر اعلیٰ چاہتی تھی ،خواہش پوری نہ ہو نے پر واویلہ مچا رہے ہیں ‘اعجاز چوہدری

جمعرات جون 20:31

(ن )لیگ نجم سیٹھی جیسا نگران وزیر اعلیٰ چاہتی تھی ،خواہش پوری نہ ہو نے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حسن عسکری بطور نگران وزیر اعلیٰ ایک معتبر نام ہے ، وہ ایک ایماندار شخص ہے ، تمام پارٹیوں نے ان پر اعتماد کیا ہے سوائے ایک جماعت کے ، مسلم لیگ (ن ))نجم سیٹھی جیسا نگران وزیر اعلیٰ چاہتی تھی اس بار ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی اس لئے یہ واویلہ مچا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل اور سہیل مغل کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف ،ْ شہباز شریف اور آصف زرداری نے ملکی ادروں کو تباہ کر دیا ہیں کرپٹ حکمران نے ملک کو نقصان پہنچایا ا ور عوام کے وسائل کو بے دردی سے لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا۔۔شریف برادران نے عوام کا خون چوسا ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکمران عوام کونہ صاف پانی اور نہ ہی بجلی فراہم کر سکے، پنجاب میں بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کی تمام ذمہ دار ی شہباز شریف پر عائد ہوتی ہے ۔