بغداد کی مسجد کے اسلحہ خانے میں میں دو بم دھماکے،18 افراد جاں بحق

ْدھماکے اس وقت ہوئے جب اسلحہ اور گولہ بارود کو ایک گاڑی میں رکھا جارہا تھا ،تحقیقات شروع

جمعرات 7 جون 2018 20:39

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) عراقی دارالحکومت کی مسجد کے اسلحہ خانے میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔، واقعے کے بعد حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ مسجد کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

سیکورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے صدر سٹی میں ایک مسجد کے اسلحہ خانے میں دو بم دھماکوں کے دوران 18 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق صدر سٹی ڈسٹرکٹ میں دھماکے اس وقت ہوئے جب اسلحہ اور گولہ بارود کو ایک گاڑی میں رکھا جارہا تھا۔ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ مسجد کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ سیکورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔