جرمنی میں مقیم ترک شہریوں کی ترک انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع

ترک عوام اچھے کی امید رکھیں، مغربی ممالک میں انشاء اللہ تمام بیلٹ بکس بھر جائیں گے،ایردوآن کا خطاب

جمعرات 7 جون 2018 20:39

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) جرمنی میں مقیم قریب 1.44 ملین ترک شہری ترکی کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یہ ترک شہری اور آسٹریا اور فرانس میں مقیم ان کے ہم وطن انیس جون تک اپنا ووٹ درج کرواسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں جمعرات سے ترک صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں تین ملین سے زائد بیرون ملک بسنے والے ترک شہری شامل ہیں، یہ تعداد اجتماعی ووٹرز کی فہرست کا پانچ فیصد حصہ بنتا ہے۔ادھرترکی کے جنوب مغربی صوبے مٴْگلا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاکہ مغربی ممالک میں مقیم ہمارے بھائی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، آپ پر امید رہیں۔ انشاء اللہ یورپ میں تمام بیلٹ بکس بھر جائیں گے۔