ٹرمپ اور کم سنگاپور کے جزیرے سینٹوسا کے پٴْر تعیش ہوٹل کپیلامیں ملاقات کریں گے

ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شنگریلا ہوٹل اور کم جونگ اٴْن سینٹ ریگس ہوٹل میں قیام کریں گے،وائٹ ہائوس

جمعرات جون 20:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اٴْن کی تاریخی ملاقات سنگاپور کے خوبصورت جزیرے سینٹوسا میں 12 جون کو ہو گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے لیے سنگاپور کے سرسبز اور خوبصورت جزیرے سینٹوسا کا انتخاب کیا گیا۔

تاریخی ملاقات کے لیے خوشگوار ماحول اور خوبصورت مقام کا انتخاب مذاکرات کی اہمیت اور افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سیندرز نے اپنی ایک ٹویٹ میں دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات کے مقام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 12 جون کو ہونے والی ملاقات سنگاپور کے جزیرے سینٹوسا کے پٴْر تعیش پوٹل کپیلا میں ہو گی۔ اس ملاقات کے لیے سنگاپور کی روایتی مہمان نوازی کے لیے پٴْرامید ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق گو 12 جون کو ہونے والی ملاقات سینٹو سا کے ہوٹل کپیلا میں ہو گی لیکن ملاقات سے قبل دونوں سربراہان علیحدہ علیحدہ ہوٹل میں قیام کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شنگریلا ہوٹل اور کم جونگ اٴْن سینٹ ریگس ہوٹل میں قیام کریں گے۔ یہ دونوں ہوٹل جزیرے سینٹوسا کے وسط میں واقع ہیں جہاں قریب ہی مشہور شاپنگ سینٹر بھی واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :