یورپ نواز ہسپانوی وزیر اعظم کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ،11 خواتین شامل ، ایک نیا ریکارڈقائم

جمعرات 7 جون 2018 20:41

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی نئی حکومت نے جمعرات کے دن حلف اٹھا لیا ۔ یورپی یونین نواز اس حکومت کی سترہ رکنی کابینہ میں گیارہ خواتین ہیں، جو جدید اسپین کی تاریخ میں ایک ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سانچیز نے کہا کہ نئی حکومت ہسپانوی معاشرے کی بہترین عکاس ثابت ہو گی۔ تاہم ناقدین کے مطابق سانچیز کی اقلیتی حکومت کو متعدد مسائل کا سامنا کرنے ہو گا، جن میں کاتولونیا میں آزادی کی تحریک کے علاوہ باسک علیحدگی پسندوں اور لیفٹ پارٹی کی طرف سے دباؤ بھی شامل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :