ترکی ، دہشتگردی پروپیگنڈے کے الزام میں قید 14 طالبعلم رہا

کیس کے دیگر آٹھ ملزمان پہلے ہی رہائی پاچکے ،22 طالب علموں پر اب بھی الزام عائد،پابندیوں کا بھی سامنا

جمعرات جون 20:43

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) ترکی میں دہشت گردی پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں جیل میں قید 14 طالب علموں کو رہا کردیا گیا۔کیس کے دیگر آٹھ ملزمان پہلے ہی رہائی پاچکے ،22 طالب علموں پر اب بھی الزام عائدہیں اورانہیں پابندیوں کا بھی سامناہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ترکی کی عدالت میں دہشت گردی پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام سے متعلق کیس کی پہلی سماعت ہوئی، دورانِ سماعت جج نے جیل میں قید 10 مردوں اور 4 خواتین کو چھوڑنے کے احکامات دیئے۔

کیس کے دیگر 8ملزمان پہلے ہی رہائی پاچکے ہیں ،تاہم 22 طالب علموں پر اب بھی الزام عائد ہیں اورانہیں کچھ پابندیوں کا بھی سامنا ہے۔۔عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے، الزامات ثابت ہونے پرملزمان کو 5 سال تک جیل کی قید ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :