ہوٹل کی انتظامیہ صارفین سے کوئی پوشیدہ رقم نہ لے،ڈپٹی کمشنرپشاور

جمعرات جون 20:44

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے منافع خوری ،قیمتوںکو کنٹرول کرنے اورذخیرہ اندوزی کے ایکٹ 1977 کی شق 3 ۔کے تحت حکم جاری کیا ہے کہ ریسٹورنٹس میںمینوکارڈز پردرج قیمتوںمیں تمام ٹیکس اورمتفرق اخراجات درج ہونی چاہئیںاورہوٹل کی انتظامیہ صارفین سے کوئی پوشیدہ رقم نہیںلے گی۔

(جاری ہے)

اس حکم کا اطلاق 6 ۔جون 2018 سے ہوگا۔خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف مذکورہ ایکٹ کی شق 7 ۔کے تحت کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :