این اے 28 پشاورپر شفیع اکبر اے این پی کے امیدوار نامزد

جمعرات 7 جون 2018 20:55

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے چئیرمین امیرحیدرخان ہوتی نے حلقہ این اے 28 پشاور کیلئے شفیع اکبر ولد عبدالاکبر کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ اے این پی پختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کی صدارت امیرحیدرخان ہوتی نے کی۔ جبکہ بورڈ کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فیصلے کے مطابق شفیع اکبر این اے 28 پشاور سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :