سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اویس لغاری کی پیشکش قبول کر تے ہوئے جنوبی پنجاب سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف حلقہ این اے 192 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے، کاغذات نامزدگی حاصل کر لئیے

جمعرات 7 جون 2018 19:13

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اویس لغاری کی پیشکش قبول کر تے ہوئے جنوبی پنجاب ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07 جون 2018ء ) :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اویس لغاری کی پیشکش قبول کر تے ہوئے جنوبی پنجاب سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف حلقہ این اے 192 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے، کاغذات نامزدگی حاصل کر لئیے۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔

شاس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسوں کی صورت میں سیاسی پاور شو کے سلسلے بھی جاری و ساری ہیں اور ان جلسوں میں بڑے بڑے سیاسی نام اپنی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر نئی جماعتوں کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداریوں کا اعلان کر رہے ہیں۔سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بڑے بڑے سیاسی رہنماوں کی جانب سے بھی مختلف حلقوں سے انتخابات لڑنے کے اعلان کئیے جا رہے ہیں ۔تازہ ر ترین خبر کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے یہ فیصلہ سابق صدر فاروق لغاری کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر اویس لغاری کی پیشکش کے بعد کیا۔

اویس لغاری نے شہباز شریف کو ڈیرہ غازی خان سے الیکشن لڑنے کی پیش کش کی تھی۔جس کے بعد شہباز شریف نے اس پیشکش کو قبول کرتے ہوئے این اے 192 ڈیرہ غازی خان سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی مسلم لیگ ن سے علیحدگی کے بعد مسلم لیگ ن کو جنوبی پنجاب میں کمزور تصور کیا جا رہا ہے۔