Live Updates

شہبازشریف نے حسن عسکری کوبطورنگراں وزیراعلیٰ مسترد کردیا

حسن عسکری کا بطورنگراں وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب غیرجانبداری نہیں،حسن عسکری الیکشن میں تاخیر کے حق میں اورن لیگ کیخلاف تنقیدی رویہ رکھتے ہیں،تقرری سےالیکشن کمیشن کا امیج مجروح ہوگا۔صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 جون 2018 19:22

شہبازشریف نے حسن عسکری کوبطورنگراں وزیراعلیٰ مسترد کردیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہبازشریف نے نگراں وزیراعلیٰ حسن عسکری کی تقرری کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن عسکری کا بطورنگراں وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب غیرجانبداری نہیں،حسن عسکری الیکشن میں تاخیر کے حق میں اورن لیگ کے خلاف تنقیدی رویہ رکھتے ہیں،حسن عسکری کی نامزدگی سے الیکشن کمیشن کا امیج مجروح ہوگا۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حسن عسکری کی بطور نگراں وزیرعلیٰ پنجاب نامزدگی کو رد کردیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حسن عسکری مسلم لیگ ن کے خلاف ہیں اور وہ ن لیگ کیخلاف تنقیدی رویہ رکھتے ہیں۔ حسن عسکری الیکشن میں تاخیر کے بھی حق میں ہیں۔ اس کا وہ اظہار بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن عسکری کی نامزدگی سے الیکشن کمیشن کا امیج بری طرح متاثر ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی رہنماؤں احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، خرم دستگیرودیگر رہنماؤں کے ہمراہ الیکشن کمیشن کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی نامزدگی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دیے گئے نام متنازع تھے۔ہمارے امیدوار جسٹس ر سائر علی اور ایڈمرل ذکاء اللہ غیرجانبدار آدمی ہیں۔

حسن عسکری اور ایازمیر کے خیالات آپ ٹی وی پردیکھ سکتے ہیں اور اخبارات میں پڑھ سکتے ہیں۔نگراں حکومت کا کام کسی کی طرف داری کرنا نہیں ہوتا جو جمہوری عمل کیخلاف ہو۔بدقسمتی ہے کہ الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کا نام نامزد کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حسن عسکری کو شام کو ٹی وی پرسنا جاسکتا ہے جو کہ وہ اپنے خیالات مسلم لیگ ن کے حوالے سے رکھتے ہیں۔

ان کی تقاریراور آرٹیکل بھی موجود ہیں۔انہوں نے اس موقع پرحسن عسکری کے ن لیگ کے خلاف مضامین بھی پڑھ کرسنائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن کو تمام ریکارڈ بھیء بھیجا تھا۔شاہد خاقان نے کہاکہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔الیکشن کمیشن نے پنجا ب میں الیکشن کمیشن کے عمل کو مشکوک بنا دیا ہے۔

حسن عسکری کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ تما م کی تمام سیاسی جماعتیں جو جمہوری رویہ رکھتی ہیں ان کا یہی مئوقف ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن ہرحال میں الیکشن لڑے گی چاہے خلائی مخلوق بھی الیکشن کروائے ہم الیکشن ضرور لڑیں گے۔اس موقع پراحسن اقبال نے کہا کہ 25جولائی کو الیکشن ہونا ضروری ہے۔الیکشن میں تاخیر سے بے یقینی پیدا ہوگی اور پاکستان اس کوبرداشت نہیں کرسکتا۔

الیکشن اگر متنازع ہوگا تواس سے بھی نقصان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عوام کا پیغام دیتا ہوں کہ ہمارے قائد نے بیانیہ دیا کہ ووٹ کو عزت دو میں کہتا ہوں کہ ووٹ کا تحفظ بھی کریں۔ دوسری جانب  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری پرمسلم لیگ ن کا نظرثانی کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میرٹ پر فیصلے کرتا ہے،الیکشن کمیشن پر بے جا تنقید کسی صورت مناسب نہیں ہے،سیاسی جماعتیں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری پر فیصلہ کرنے میں ناکام ہوئیں تو الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات