عید الفطر کی آمد کی تیاریاں شروع، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات جون 19:23

عید الفطر کی آمد کی تیاریاں شروع، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) عید الفطر کی آمد کی تیاریاں شروع، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے کا آغاز ہو چکا ہے۔ ممکنہ طور پر ملک بھر میں رواں برس رمضان المبارک کے کل 30 روزے ہوں گے۔ جبکہ پاکستان میں عید الفطر 16 جون بروز ہفتے کو ہوگی۔ ایسے میں ید الفطر کی آمد کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

 اسی سلسلے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 14 جون کو طلب کیا گیا ہے۔ عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور مفتی اعظم پاکستان منیب الرحمان کی جانب سے کی جائے گی۔

(جاری ہے)

 جب رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ پھر موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شوال 1439ھ کے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ہوگا۔ جبکہ دوسری جانب زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ واضح رہے کہ ماہرین محکمہ موسمیات اور فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان میں 15 جولائی 29 رمضان المبارک کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات کافی کم ہیں۔