ایم کیو ایم میں ٹکٹ دینے کا اختیار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے،محفوظ یار خان

فاروق ستار الیکشن لڑنا چاہیں تو خالد مقبول صدیقی انہیں بھی ٹکٹ دینے کوتیارہیں،میڈیا سے بات چیت

جمعرات 7 جون 2018 21:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کے رہنما محفوظ یارخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ ٹکٹ دینے کا اختیار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے، فاروق ستار الیکشن لڑنا چاہیں تو خالد مقبول صدیقی انہیں بھی ٹکٹ دینے کوتیارہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوکاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے بعد سٹی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے محفوظ یار خان نے کہاکہ الیکشن کمیشن نااہلی کا مظاہرہ کررہا ہے،انتخابات طے شدہ وقت پر ہی ہونے چاہیئیں ایم کیو ایم میں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیارصرف خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے۔