Live Updates

انتخاب لڑنے کی فیس میں اضافہ کرکے عام آدمی کے ساتھ زیادتی کی گئی ،پی ایس پی

عوامی بدحالی کی ذمے دار پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون اور ایم کیو ایم ہے،انیس قائمخانی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،رضا ہارون

جمعرات 7 جون 2018 21:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنماں کا کہنا ہے کہ شہرقائد کی آبادی کم ظاہرکرکے جبکہ انتخاب لڑنے کی فیس میں اضافہ کرکے عام آدمی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے عوامی بدحالی کی ذمے دار پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون اور ایم کیو ایم ہے انہوں نے کہاکہ انیس قائمخانی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان خیالات کا اظہاررضا ہارون نے سٹی کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہر قائد کی آبادی کو کم ظاہر کرکے زیادتی کی گئی ہے،سابق اراکین نے یہ نہیں سوچا کہ الیکشن لڑنے والا غریب شخص 20 ہزار روپے کہاں سے لائے گا، الیکشن کمیشن نے دستاویزات کو پیچیدہ کردیا ہے، آر اوز کو مختلف وقت میں مختلف ہدایات آرہی ہیں،غریب شخص الیکشن لڑنے کے بجائے صرف ووٹ دے سکتا ہے،فیسوں میں اضافہ کرکے الیکشن لڑنا امیروں کا حق بنادیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ 10 برسوں میں عوام کی حالت بدتر کردی گئی ہے، میں اور انیس قائم خانی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے، 5 سال میں 2 دن پہلے عمران خان کو کراچی یاد آجاتا ہے،عمران کو لگتا ہے کہ کراچی آنے کے لیے ویزا لینا پڑتا ہے،انہوں نے کہاکہ پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے سے زیادہ تر نئے افراد کے چہرے نظر آئیں گے، پی ایس پی رہنما افتخار عالم نے کہاکہ این اے 254 پی ایس 124 اور 126 سے انتخابات لڑوں گا، عزیز آباد میرا پرانا حلقہ ہے وہیں سے انتخابات لڑوں گا، پی ایس پی سندھ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،پی ایس پی شفاف الیکشن کا انعقاد چاہتی ہے،عوام نے ایم کیو ایم کے بہت ظلم برداشت کرلیے، پہلے عوام کے پاس کوئی متبادل نہیں تھا،اب پاک سر زمین پارٹی کی صورت میں عوام کو متبادل جماعت مل گئی ہے، ایم کیو ایم کے روایتی حلقے میں بھی ہمارا ووٹ بینک مضبوط ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات