علامہ راشد محمود سومرو کا عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 7 جون 2018 21:14

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ، تعزیتی بیان میں مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ رسول بخش پلیجو کسی ایک پارٹی کے سربراہ نہیں وہ سندھ کا سرمایہ تھا، جس کے انتقال پر جتنا دکھ افسوس کیا جائے وہ کم ہے، رسول بخش پلیجو کی سندھ کے حقوق جمہورہت کے بحالی اور عوامی حقوق کیلئے کی گئی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا اللہ پاک سے اس کی مغفرت درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں

متعلقہ عنوان :