Live Updates

عمران خان نے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

تحریک انصاف کے سربراہ کراچی، لاہور، میانوالی، راولپنڈی اور بنوں سے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے انتخاب لڑیں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 جون 2018 19:51

عمران خان نے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) عمران خان نے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ کو مزید آگے کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اب سیاسی جماعتوں کے امیدوار 8 جون کی بجائے 11 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔

اس صورتحال میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ عمران خان نے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کراچی، لاہور، میانوالی، راولپنڈی اور بنوں سے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے انتخاب لڑیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان لاہور کے حلقہ این اے 131 سے الیکشن لڑیں گے جہاں ان کا مقابلہ ن لیگ کے رہنما سعد رفیق کریں گے۔ جبکہ اس مرتبہ عمران خان کی جانب سے ایک غیر متوقع حلقے کا انتخاب بھی کیا ہے۔ عمران خان خیبرپختونخواہ کے کسی بڑے شہر کی بجائے بنوں سے الیکشن لڑیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 35 بنوں کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنمائوں نعیم الحق اور علی آمین گنڈہ پور کی خصوصی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف بنوں کے صدر اور عمران خان الیکشن کیمپئن بنوں کے انچارج مطیع اللہ خان نے تحصیل کونسل میں اپوزیشن لیڈر تحصیل کونسلر ملک خالد خان اور سابق ضلعی جنرل سیکرٹری آصف الرحمن کے ہمراہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بنوں کے دفتر سے پارٹی کے چیئرمین عمران خان کیلئے این اے 35 سے انتخاب لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں ۔

اُنہوں نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی بنی گالہ اسلام آباد پہنچائے گے، جہاں سے دستخط کرانے کے بعد جمعرات کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مقررہ ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کروا دیے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اس فیصلہ کے بعد اُن کا براہ راست مقابلہ سابق وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی سے ہوگا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات