سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں35 ایکڑ سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت

عدالت نے تپیدارمحمد یونس کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی

جمعرات 7 جون 2018 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں35 ایکڑ سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ٹپیدار محمد یونس کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق درخواست کی جمعرات کو سماعت ہوئی عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم کی گرفتاری مطلوب ہے ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے ریونیو ملازم محمد یونس نے 35 ایکڑ اراضی کی غیرقانونی انٹریاں کیں عدالت نے کہا کہ سرکاری افسران سمجھ بیٹھے ہیں کہ وہ ساری زمینوں کے مالک ہیں یہ افسران سمجھتے ہیں جہاں چاہیں زمینوں پرقبضہ کرکے بیچ ڈالیں بدقسمتی سے زمینیوں پر قبضوں سے متعلق سندھ خصوصا کراچی کا براحال ہے سرکاری افسران کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے عدالت نے ٹپے دارمحمد یونس کی ضمانت کی درخواست مسترکر دی اضع رہے کہ ضمانت مسترد ہونے پر نیب حکام نے ملزم محمد یونس کو گرفتار کرکے ہیڈ کوارٹرمنتقل کردیا۔