نگراں وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں متعین چین کے قونصل جنرل وانگ یو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلی خیال

جمعرات 7 جون 2018 21:16

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں متعین چین کے قونصل جنرل وانگ یو سے ملاقات، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان سے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہا?س میں چین کے کراچی میں متعین قونصل جنرل وانگ یو نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعلقات ، سی پیک اور کول پاور پلانٹ کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :