فرائض کی ادا ئیگی میں غفلت برتنے والے ملازمین کو گھر بھیج دیا جائے گا،جان محمد بلوچ

جمعرات جون 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلو چ وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں غفلت ولا پرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی روز مرہ بلدیاتی شکایات کا ازالہ 24 گھنٹے کے اندر اندر کیا جائے ،،بلدیاتی فرائض کی ادا ئیگی میں غفلت برتنے والے ملازمین کو گھر بھیج دیا جائے گا ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے میونسپل کمشنر عمران اسلم، یوسی وائس چیئرمین مظفرآباد ملک تاج کے ہمراہ محکمہ جاتی سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ افسران و ملازمین کے حقوق بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، افسران و ملازمین بہترین ٹیم ورک کے ذریعے بلدیہ ملیر کو ماڈل بنانے کیلئے کردار ادا کریں،وقت کی پابندی نہ کرنے والے اور غیر حاضر ملازمین کی تنخوا ہیںروک دی جائیں،محکموں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سربراہان کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں ، میونسپل کمشنر عمران اسلم نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ کے واضع احکامات کی روشنی میں تمام محکموں میں مزید اصلاحات کرتے ہوئے محکموں کی کارکردگی مزید بہتربنائی جارہی ہے اس موقع پر سپر نٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، ایکس ای این ایم اینڈ ای اقبال ڈاہری، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طاہر ملک، ڈائریکٹر ایجوکیشن ثنائ اللہ خان، لوکل ٹیکس نو ر محمد بلوچ،انفارمیشن حاجی سلیم، کونسل سلیم پراچہ، سولیڈ ویسٹ واثق ظفر، پارک نسیم اختر، ڈائریکٹر ایڈمن نصرا? سرکی ، سیکورٹی آفیسر محمد ارشاد موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :