چیئرمین بلاول بھٹو کا منشور اور وزن پورا ہوگا، کامہ پانامہ ہنگامے اپنی جگہ ہیں قانون سے کوئی بالا تر نہیں ہے ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات جون 21:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے ھوالے سے شکوک س شبہات ختم ہو گئے ہیں ،چیئرمین بلاول بھٹو کا منشور اور وزن پورا ہوگا، کامہ پانامہ ہنگامے اپنی جگہ ہیں قانون سے کوئی بالا تر نہیں ہے ،قانون کے زمرے میں جو آتااسے فیس کرنا پڑتا ہے ، میرا قامہ بہت برانہ ہے کوئی اثر نہیں پڑے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے ریٹرنگ آفیس میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ضلع چیئرمین محمد اسلم شیخ ، سماجی رہنما سید کمیل حیدر شاہ ، پی پی سٹی کے ترجمان چوہدری اظہر و دیگر رہنما موجود تھے سید ناصر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کالاباغ ڈیم کا مسئلہ بہت پرانہ ہے ،کالاباغ کے مردہ گھوڑے کا زندہ کرنا بے وقوفی ہے ، کالا باغ ڈیم کی مخالفت پر ملک دشمن کہا جاتا ہے، کالاباغ کا ایشو چیڑنا ملک کی واحدانیت پر حملہ ہے،،چیف جسٹس قابل احترام ہیں کالاباغ کے مسئلہ پر انہیں دیگر لوگوں کو بھی سننا پڑے گا،،سپریم کورٹ نے جو دونوں معاوین وہ کالاباغ کے حق میں پہلے سے ہی ہیں، فہمیدہ مراز جو پانی کی بوتلیں دکھا رہیں وہ بتائیں حلقہ کے لئے انہوں نے کیا ہے،،ایم کیو ایم پہلے ہی خود منتشر ہے ریحام خان کی کتاب کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب ابھی آئی نہیں اور اس کی تشہہیر خود پی ٹی آئی نے کرنی شروع کر دی ہے ہو سکتا ہے کتاب میں جو لکھا گیا ہے وہ درست ہو۔