سکھر پولیس کی سود خوروں کے خلاف کاروائی ، ایک سود خور گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 7 جون 2018 21:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) سکھر پولیس کی سود خوروں کے خلاف کاروائی ، ایک سود خور گرفتار ، ترجمان ایس ایس پی سکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پہ سود خوروں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہے ،گذشتہ روز آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے درجنوں گھر گروی رکھوانے والہ سودخورسریش کمار کو گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیاگرفتار ملزم ملزم کئی افراد کو اپنے شکنجے میں لاکر قرضے دیتا اور سود کی صورت میں واپس کرتا اور ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں غریب افراد کے گھر و قیمتی سامان گروی رکھتاتھا جس پر مذکورہ شخص کی لاتعداد شکایات موصول ہونے پر ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے کاروائی کرنے کا حکم دیا جس پر کاروائی عمل میںلائی گئی ہے

متعلقہ عنوان :