پرانہ سکھر کے علاقے نمائش کے رہائشیوں کا خیرپور پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 7 جون 2018 21:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) پرانہ سکھر کے علاقے نمائش کے رہائشیوں کا خیرپور پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق پرانہ سکھر کے علاقے نمائش کے علاقہ مکین میرانی برادری کے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے خیرپور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا مظاہرین میں شامل مائی افیروز خاتون ، مائی مہناز ، علی بخش ، احمد علی ، ثنائ اللہ و دیگر نے بتایا کہ خیرپور پولیس نے بلاجواز دو نوجوانوں ظہیر احمد اور ظہور کو بلاجواز گرفتار کرکے غائب کردیا ہے دونوں کی جان کو خطرہ ہے، پولیس کہیں جعلی مقابلہ دکھا کر انہیں نہ مار دے مظاہرین نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر فوری نوٹس لیکر دونوں نوجوانوں کو بازیاب کرائیں۔

متعلقہ عنوان :