میئر سکھر کی زیر صدارت اجلاس

سکھر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سکھر شہر کی بہتری، صفائی ستھرائی اور شہریوں کی دیگر بنیادی سہولیات دینے کے سلسلے میں مشترکہ کوششیں لینے کا عزم کا اعادہ

جمعرات 7 جون 2018 21:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) سکھر کی ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سکھر شہر کی بہتری، صفائی ستھرائی اور شہریوں کی دیگر بنیادی سہولیات دینے کے سلسلے میں مشترکہ کوششیں لینے کا عزم کیا گیا ہے۔ میونسپل سکھر کے متعلق امور کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس سکھر کی کانفرس روم میں ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ اور میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ سمیت میونسپل کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران اور انجنیئرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ جب انہوں نے عہدے کا چارج سنبھالا تو میونسپل 28کروڑ خسارے میں تھی اس وقت کوئی بھی مالی بحران نہیں اور کسی بھی ملازم کی تنخواہ بند نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میونسپل سکھر کے پاس 3وزار اسٹاف ہے، جن میں 894خاکروب ہیں، جبکہ میونسپل کی آمدنی 4 لاکھ ہے اور سالانہ 9کروڑ روپے آکٹرائ ضلع ٹیکس اور 4کروڑ پراپرٹی ٹیکس سے ملتے ہیں۔

میئر سکھر نے بتایا کہ شہریوں سے لائیٹنگ، سیوریج ور صفائی ستھرائی کا ٹیکس نہیں لیا جارہا، ضرف واٹرسپلائی فی کنیکشن سے روزانہ ایک روپیہ وصول کیا جاتا ہے، شہریوں کو روزانہ 30ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جارہا ہے، جبکہ 24ایل ای ڈی لائیٹس لگائی گئی ہیں اور 24پارکس میں سے 2کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 16کروڑ روپوں کی ڈرینیج اسکیم شروع کی جارہی ہیں اور شہر کی گلی گلی میں پیور لگائی جارہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے کہا کہ ہم سب کو شہر کے مفاد میں مل جل کر کردار ادا کرنا ہوگا تب ہی شہر کو صاف ستھرا اور ترقی کی طرف گامزن کرسکیںگے

متعلقہ عنوان :