کوئٹہ کے علاقے کلی پائند خان میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاںبحق

پشین کے علاقے برشو رمیں خاتون نے خودکشی کرلی

جمعرات 7 جون 2018 21:18

کوئٹہ +برشور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کلی پائند خان میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا دوسری جانب پشین کے علاقے برشو رمیں خاتون نے خودکشی کرلی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کلی پائند خان میں گھر میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے 18سالہ دانیال جاںبحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔دوسری جانب برشور کے علاقے میں تاج بی بی نامی خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کرلی جس کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیامزیدکارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :