علائوالدین مری بلوچستان کے ساتویں نگران وزیراعلی مقرر

جمعرات 7 جون 2018 21:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) علائوالدین مری بلوچستان کے ساتویں نگران وزیراعلی مقررکر دئیے گئے ان سے قبل بلوچستان میں 1988ء سے لیکر 2013ء تک 6نگران وزرا ئے اعلیٰ نے اپنی خدمات پیش کیںہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے سب سے پہلے نگران وزیرعلی جسٹس (ر)خدابخش مری تھے جنہوں نی1988ء سے 4فروری 1989ء تک فرائض انجام دیئے اس کے بعد میر ہمایوں مری بلو چستان کے دوسرے نگران وزیر اعلیٰ بنے جنہوں نی7 اگست 1990ء سے نومبر1990ء تک بلوچستان کے نگران وزیراعلی کے طو ر پر فرائض انجام دئیے میر ہما یوں مری کے بعد میر نصیر مینگل بلو چستان کے تیسرے نگرا ن وزیر اعلیٰ بنے جنہوں نے 19جولائی1993ء سے 20اکتوبر 1993ء تک بطو ر نگران وزیراعلی عہدہ سنبھا لا اس کے بعد میر ظفر اللہ جمالی کو 9نومبر 1996ء کو نگرا ن وزیر اعلیٰ بنا یا گیا وہ صو بے کے چو تھے نگرا ن وزیر اعلیٰ تھے جس نے 22فروری1997ء تک خد ما ت انجام دئیے ان کے بعد سردار محمد صالح بھوتانی کو نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان نا مزد کیا گیا جنہوں نے نومبر2007ء سے 8اپریل 2008ء تک فرائض انجام دئیے ان کے بعد نواب غوث بخش باروزئی مارچ2013ء سے جون 2013ء تک بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ رہے وہ بلو چستان کے چھٹے نگران وزیر اعلیٰ تھے جبکہ علا ئو الدین مری صو بے کے ساتویں نگران وزیر اعلیٰ ہیں جبکہ مری قبیلے سے تعلق رکھنے والے وہ تیسرے نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان بنے ہیں ۔