علاقے میں امن وامان کے قیام کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائے جائینگے ، اسسٹنٹ کمشنر سلیم کاکڑ

رمضان المبارک میں عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،قومی شاہراہ پر بھتہ خوری کا خاتمہ کردیا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، وفد سے گفتگو

جمعرات 7 جون 2018 21:18

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ سلیم کاکڑ نے کہا ہے کہ علاقے میں امن وامان کے قیام کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائے جائینگے ، رمضان المبارک میں عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،قومی شاہراہ پر بھتہ خوری کا خاتمہ کردیا ،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے ذمہ دار ہے اوراس کیلئے قلعہ عبداللہ انتظامیہ مکمل چوکس ہے اور اس مقصد کیلئے دن رات گشت کرکے عوام کو تحفظ فراہم کیا جارہاہے انتظامیہ کے بروقت اقدامات سے ہی عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہوگا اور ان کا اعتماد بحال ہوگا ،انہوں نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے قانون سب کیلئے برابر ہے اس لئے سب کو اس کا احترام کرنا ہوگا،قانون کی عمل داری کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کرینگے ، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو گرانفروشوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے ،کیونکہ یہ مہینہ ہمیں رواداری اور محبت اور غریبوں کے درد کا احساس دلاتی ہے سرکاری نرخنامے کے مطابق دکانداروں کو پابند کیا گیا ہے جہاں سے بھی شکایت ملی ہے لیویز نے کاروائی کی ہے گزشتہ روز بھی قلعہ عبداللہ میزئی اڈہ اور دیگر علاقوں میں کاروائیاں کی گئی اور خود ساختہ نرخنامہ ،حفظان صحت کا اصولوں کا خیال نہ رکھنے اور زائد المیعاد اشیاء رکھنے والوں کو جرمانہ کیا اور انہیں تنبیہ کی کہ آئندہ انہیں جرمانہ کرنے کیساتھ ساتھ جیل میں بند کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر قومی شاہراہ پر قائم پرائیویٹ بھتہ خوری کاخاتمہ کردیا اور انہیں کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے لوگوں سے انتظامیہ سے تعاون کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ لوگوں کے تعاون کے بغیر انتظامیہ اپنے احداف مکمل طور پر حاصل نہیں کرسکتی ۔