تخت بھائی ، محکمہ پو لیس کے سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ زیمدارہ( ضلع لو ئر دیر) بخت منیر خان جو تھانہ زیمدارہ سورے پا ئو کے حدود میں دوران ڈیوٹی ریموٹ کنٹرول دھماکے میں جام شہادت نوش کر گئے

جمعرات 7 جون 2018 21:23

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) تحصیل تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے محکمہ پو لیس کے سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ زیمدارہ( ضلع لو ئر دیر) بخت منیر خان جو تھانہ زیمدارہ سورے پا ئو کے حدود میں دوران ڈیوٹی ریموٹ کنٹرول دھماکے میں جام شہادت نوش کر گئے ۔ان کی نما ز جنازہ کندہ غار حبیب خان کا لونی میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

نما ز جنا زے میں محکمہ پو لیس مردان ریجن کے اعلیٰ حکام کے علاوہ کثیر تعداد میں عما ئدین علاقہ نے شرکت کی ۔

مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان نری او سر پڑائو تحصیل تخت بھائی میںسپر دخاک کر دیا گیا۔ شہید 1992میں دیر پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے تھے۔ شہید نے سو گواران میں چھ بیٹوں محکمہ پو لیس کے کانسٹیبل اشفاق ، مشتاق، اشتیاق، سیاب، عزیر، انس ، ایک بیٹی اور ایک بیوہ کو اس فانی دنیاء میں چھوڑ دیا ۔

متعلقہ عنوان :