پی سی بی کی شاہ خرچیاں ،چیئرمین نجم سیٹھی کے بیرون ملک دورے پی سی بی کی جیب پر بھاری پڑنے لگے

نجم سیٹھی کے 31روزہ بے مقصد دورہ انگلینڈ پر بورڈ نے تقریبا 45لاکھ روپے خرچ کر ڈالے

جمعرات 7 جون 2018 21:23

پی سی بی کی شاہ خرچیاں ،چیئرمین نجم سیٹھی کے بیرون ملک دورے پی سی بی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کی شاہ خرچیاں جاری ہیں ،چیئرمین نجم سیٹھی کے بیرون ملک دورے پی سی بی کی جیب پر بھاری پڑنے لگے۔ چیئرمین نجم سیٹھی 11جون کو انگلینڈ سے وطن واپس آ رہے ہیں، ان کے 31روزہ بے مقصد دورہ انگلینڈ پر بورڈ نے تقریبا 45لاکھ روپے خرچ کر ڈالے۔یوں تو چیئرمین پی سی بی کی تنخواہ روپیہ بھی نہیں۔

پھر بھی نجم سیٹھی نے لاکھوں تنخواہ کی پرکشش نوکری چھوڑ کر پی سی بی چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔ بغیر تنخواہ بھی اس عہدے میں کتنے فائدے ہیں یہ سمجھنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں۔قومی ٹیم آئرلینڈ پہنچی تو نجم سیٹھی نے بھی وہیں ڈیرے ڈال لیے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ختم بھی ہوگئی، کھلاڑی لوٹ آئے مگر نجم سیٹھی تاحال وہیں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی کے بیرون ملک دورے پر ایک دن کا خرچ کتنا ہے اب ذرا یہ بھی سن لیجئے۔

ان کی ڈیلی 7500 ہزار ہوٹل کمرے کا خرچ 45000 گاڑی روزانا دو سو پونڈ یعنی 31 ہزار روپے نجم سیٹھی نے 31 روز آئر لینڈ اور انگلینڈ میں گزارے جس پر بورڈ سے 45 لاکھ روپے وصول کیے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کا دورہ میزبان بورڈ کی دعوت پر کیا۔ انگلینڈ کیوں گئی اس پر بورڈ خاموش ہے۔ سرکاری خرچ پر چیئرمین کے غیر ملکی دورے کی روایت صرف پاکستان میں ہے، دیگر بورڈز میں اسے غیر مناسب سمجھا جاتا